کار اور وین میں تصادم ،14افراد زخمی ،دو جاں بحق

08 اکتوبر 2016 (18:05)

کرک(مانیٹرنگ ڈیسک) تنگوڑی چوک کے قریب ایک کار اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں14افراد زخمی جبکہ خاتون سمیت ایک بچی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق اس حادثے میں ایک خاتون اور ایک چھوٹی نچی جاں بحق ہو گئے ہیں۔وین میں سوار14افراد زخمی ہوئے جن کو امدادی ٹیموں کی مدد سے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو شدید قسم کی چوٹیں آئیں ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں