سول ہسپتال میں ڈاکٹر کی نااہلی دائیں کی بجائے بائیں آنکھ کا آپریشن کر ڈالا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی نااہلی مر یض کی آنکھ کا غلط آپریشن کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی نوجوان زاہد جو کہ روزگار کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں مقیم ہے اسکی دائیں آنکھ میں جھلی آگئی تھی جس کا گزشتہ روز آپریشن ہوا تو ڈاکٹرز نے دائیں کی بجائے بائیں آنکھ کا آپریشن کر دیا۔ ڈاکٹرز کی غفلت پر مر یض کے لواحقین نے شدید احتجاج کر تے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔