غیر ملکی کی دبئی کے ریسٹورنٹ میں اجنبی آدمی کو ٹکر، نتیجے میں اس پر کیا شرمناک ترین مقدمہ بنا دیا گیا؟ جان کر آپ دبئی جانے سے ہی گھبرانے لگیں گے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی نوجوان سیاحت کے لیے دبئی گیا جہاں ایک اردنی شہری کے ساتھ ایسی حرکت کرنے پر اسے جیل میں ڈال دیا گیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے کہ اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ جیمی ہیرون نامی یہ برطانوی نوجوان پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے جو اپنے ایک دوست کے ساتھ چھٹیوں پر دبئی گیا۔ وہ دونوں وہاں ایک بار میں کھڑے تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ کچھ فاصلے پر کھڑا ایک اردنی شہری انہیں غصے سے گھور رہا تھا۔
خاندان کے ساتھ چھٹیوں پر دبئی جانے والے اس گورے کو گرفتار کرلیا گیا، کرنسی تبدیل کرواتے ہوئے اس نے ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کے ہوش اُڑجائیں گے کیونکہ۔۔۔
جیمی اور اس کے دوست کو لگا کہ جیسا ابھی وہ ان کے ساتھ جھگڑا شروع کر دے گا چنانچہ وہ ممکنہ جھگڑے سے بچنے کے لیے دور ایک اور ٹیبل پر جانے لگے۔ اس اردنی شہری کے قریب سے گزرتے ہوئے بھیڑ کے باعث جیمی نے ایک ہاتھ اس کے کولہے پر رکھ دیا تاکہ وہ اس کے ساتھ نہ ٹکرا جائے اور اسے لڑائی کا بہانہ نہ مل جائے لیکن جیمی کو کیا معلوم تھا کہ اس کی یہی حرکت اسے جیل میں ڈلوا دے گی۔ اردنی شخص نے یہ واقعہ پولیس کو رپورٹ کر دیا اور پولیس نے جیمی کو اس الزام میں گرفتار کر لیا کہ وہ عوامی مقام پر اردنی شخص کے کولہے پر ہاتھ لگاکر اخلاقی اقدار کو مجروح کرنے کا مرتکب ہوا ہے۔ پولیس نے اسے تین دن تک حوالات میں رکھا اورعدالت سے ضمانت پر وہ رہا ہوا لیکن تاریخوں کی گڑبڑ کی وجہ سے وہ اپنے کیس کی سماعت میں حاضر نہ ہو سکا۔ اب آئندہ پیشی پر اسے ممکنہ طور پر 3سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
جیمی کا کہنا تھا کہ ”اردنی شخص پولیس کو اطلاع دینے کے بعد ہماری ٹیبل پر آ گیا اور ہم سے باتیں کرنے لگا۔ کچھ دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس اور وہ شخص عربی میں باتیں کر رہے تھے جو ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں لیکن درمیان میں وہ شخص انگریزی میں بھی فقرے بول رہا تھا۔ وہ ہمیں کہہ رہا تھا کہ ’تم نے مجھے نامناسب جگہ پر ہاتھ لگایا ہے۔ میں تمہیں ڈی پورٹ کروا دوں گا۔ تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں؟‘اب میرا پاسپورٹ بھی پولیس کے قبضے میں ہے اور مجھے دبئی چھوڑنے کی اجازت نہیں۔“