پاکستان سٹاک مارکیٹ ، ایک ہفتے کے دوران 100انڈیکس میں 1096پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، ایک ہفتے کے دوران 100انڈیکس میں 1096پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آن لائن)ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس 41 ہزار 312 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر نمایا ہونے لگے، کاروباری ہفتے کے دوران سرمایا کاروں کا شیرز کی خریداری سے زیادہ فروخت کا رجحان رہا۔ یہی وجہ ہے کہ 100 انڈیکس 1096 پواءں ٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 312 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران جہاں مقامی سرمایا کاروں کی جانب سے حصص فروخت میں دیکھنے آئی، وہی بیرونی سرمایا کاروں نے بھی 97 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سیاسی استحکام نہیں آجاتا پاکستان سٹاک ایکسچینج اسی طرح ہی پرفارم کرتی رہے گی۔

مزید :

کامرس -