معروف برطانوی کمپنی پاکستان میں موٹرسائیکل کے دو نئے ماڈلز لانچ کریگی

معروف برطانوی کمپنی پاکستان میں موٹرسائیکل کے دو نئے ماڈلز لانچ کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )برطانیہ کی مشہور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ’’کیوے‘‘کی جانب سے بہت جلد پاکستان میں اپنے دو نئے ماڈلز لانچ کئے جانے کا امکان ہے ۔، نئے آنے والے ماڈلز کے نام کیوے سپر لائٹ 150 اور کیوے سپر لائٹ250 ہیں۔مارکیٹ میں ان اطلاعات پر موٹر بائیک کا شوق رکھنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔خیال رہے کہ کمپنی کے آفیشلز کی جانب سے فی الحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔کمپنی کی پاکستان میں چلنے والی ویب سائٹ پر نئے آنے والے ماڈلز کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں جس سے یہ گمان کیا جا سکتا ہے کہ بہت جلد خوبصورت ماڈل والی یہ بائیکس پاکستان کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

نئے آنے والے ماڈلز کے نام کیوے سپر لائٹ 150 اور کیوے سپر لائٹ250 ہیں۔
*****

مزید :

کامرس -