چھوٹے نواب بطور شیف باکس آفس پر اچھا تاثر نہ دے سکے

چھوٹے نواب بطور شیف باکس آفس پر اچھا تاثر نہ دے سکے
 چھوٹے نواب بطور شیف باکس آفس پر اچھا تاثر نہ دے سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی نئی فلم ’شیف‘ میں ایک باورچی کا کردار ادا کیا، یہ فلم آج سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تاہم اب تک ہندوستانی باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہے۔ایک وقت ایسا تھا جب سیف علی خان نے کئی بہترین فلموں کے ساتھ باکس آفس پر راج کیا، تاہم کئی سالوں سے ان کی فلمیں یا تو فلاپ ہورہی ہیں یا پھر انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔اس سال کے آغاز میں سیف علی خان کی ایک اور فلم ’رنگون‘ ریلیز ہوئی، تاہم یہ باکس آفس پر بْری طرح ناکام رہی۔اور اب فلم ’شیف‘ بھی اب تک باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھارہی ہے۔فلم کی ریلیز کے پہلے روز سینما گھروں میں صرف 10 فیصد لوگوں کا ہجوم اس فلم کو دیکھنے پہنچا جو کسی بھی فلم کو ہٹ بنانے کے بہت کم ہے۔اس وقت باکس آفس پر گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو ریلیز ہوئی ورون دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ کا راج ہے، جو بہت جلد 100 کروڑ ہندوستانی روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -