ملکہ ترنم جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،صائمہ جہاں
لاہور ( فلم رپورٹر)گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور جو کوئی بھی ان کو کاپی کر سکتا ہے وہ اصل میں ان کو ٹربیوٹ پیش کر رہا ہوتا ہے ۔صائمہ جہاں نے کہاکہ صرف میں ہی نہیں اور بھی گلوکاراؤں نے میڈم کے گیت سنا کر شہرت کمائی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنے ایک پراجیکٹ میں مصروف ہیں ۔
جس کی تفصیل ابھی نہیں بتاؤں گی جب پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا تو اس حوالے سے سب کو آگاہ کر وں گی ۔