حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے:سلیم خان

حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے:سلیم خان
حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے:سلیم خان

  


لاہور (فلم رپورٹر)ٹی اور فلم کے معروف اداکار و ماڈل سلیم خان نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے ٹی وی بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ ٹی وی بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے ٹی وی کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔سلیم خان کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔

مزید : کلچر


loading...