میری زندگی میں خاندان بہت اہمیت رکھتا ہے،صائمہ نور
لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل صائمہ نور کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں خاندان بہت اہمیت رکھتا ہے۔ہر کام سے پہلے سید نورسے مشورہ ضرور کرتی ہوں۔ان دنوں کراچی میں بننے والے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔صائمہ نورنے کہا کہ وہ فلموں میں اپنی نمائش کر کے کامیابی پر یقین نہیں رکھتی انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ڈائریکٹرز بھی ان کے پاس ایسے کردار لے کر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلمیں اس دکھاوے کے بغیر بھی کامیاب ہورہی ہیں۔صائمہ نے کہا کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں لیکن خاندان بھی اہم ہے۔ وہ والدین سے مشورے لیتی ہیں اور شوہرکے مشوروں کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے۔