گلوکار و اینکرسہیل ہاشمی کی پانچ سال بعد ٹی وی پر واپسی

گلوکار و اینکرسہیل ہاشمی کی پانچ سال بعد ٹی وی پر واپسی
 گلوکار و اینکرسہیل ہاشمی کی پانچ سال بعد ٹی وی پر واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار و اینکرسہیل ہاشمی کی پانچ سال بعد ٹی وی پر واپسی وہ ان دنوں نجی ٹی وی کے موسیقی کے پروگرام’’اکیلے نہ گانا‘‘کی ہوسٹنگ میں مصروف ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ہاشمی نے بتایا کہ ’’اکیلے نہ گانا‘‘اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے اس میں شائقین موسیقی کے لئے وہ سب کچھ ہے جس کو وہ پسند کرتے ہیں۔میری ٹی وی سے دوری کی وجہ ذاتی اور کاروباری مصروفیات تھیں ۔میں ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی بھی چلا رہا ہوں جس کے تحت ملک اور بیرون ملک شوز کرواتا ہوں ۔سہیل ہاشمی نے بتایا کہ میری ٹی وی پر واپسی کا سہرا فیضیاب صدیقی کے سر ہے انہوں نے پروگرام’’اکیلے نہ گانا‘‘کی ہوسٹنگ کی پیشکش کی جو کہ میں نے فوری طور پر قبول کرلی ۔میرے پرستاروں کو یہ پروگرام بہت پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -