پی آئی ایل اے سی کے زیر اہتمام کل پنجاب ہیر گائیکی مقابلہ

پی آئی ایل اے سی کے زیر اہتمام کل پنجاب ہیر گائیکی مقابلہ

لاہور(فلم رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام کل پنجاب ہیر گائیکی مقابلہ ہو گا۔مقابلے میں پنجاب بھر سے ہیر گائیکی کے شوقین افراد حصہ لے رہے ہیں۔جیتنے والوں کو تیس ہزار سے پندرہ ہزار تک کے انعامات دیے جائیں گے۔مقابلہ 10اکتوبر کو ہو گا۔اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پلاک صوفی بزرگان دین کے پیغام کو عام کررہا ہے۔ہیر گائیکی کی بھی ایک بہت بڑا فن ہے ۔وارث شاہ نے اپنے کلام کی بدولت ہیر میں ایک نئی روح ڈالی ہے۔پلاک اسی سلسلے میں کل پنجاب ہیر گائیکی پروگرام کا انعقاد کررہا ہے جس میں پنجاب بھر سے ہیر گائیکی ے شوقین افراد حصہ لے رہے ہیں ۔پلاک میں پہلی مرتبہ ہیر گائیکی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس میں تیس ہزار سے پندرہ ہزار تک کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...