’’نامعلوم افراد ٹو‘‘پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے،نبیل قریشی

’’نامعلوم افراد ٹو‘‘پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے،نبیل قریشی
 ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے،نبیل قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر نبیل قریشی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے میری فلم’’نامعلوم افراد ٹو‘‘پر پابندی لگانا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ اس میں ایسی کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ہے اور ویسے بھی یہ فلم پہلے سنسر ہوکر ہی ریلیز کی گئی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو فلم کی شاندار کامیابی ہضم نہیں ہورہی یہ ان کی سازش ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی انڈسٹری کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔یاد رہے کہ فلم’’نامعلوم افراد 2 ‘‘کے خلاف مختلف اور مسلسل شکایات آرہی تھی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے پورے صوبے کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کو ’’بین‘‘ کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم بڑی عید پر یکم ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی، فلم پاکستان کے تمام سنسر بورڈ سے پاس ہوئی اور پھر اس فلم کی سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں نمائش ہوئی۔
3فلم اب تک ملک بھر سے 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جس کی اب بھی اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔فلم ’’نامعلوم افراد 2 ‘‘کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنا حکم واپس لے کیونکہ فلم ’ ’ نامعلوم افراد 2 ‘‘سینسر سمیت پورے مراحل سے گزر کر ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی اس فلم پر اس طرح اچانک پابندی لگانا سمجھ سے باہر ہے۔

مزید :

کلچر -