ایشوریہ رائے کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کی عکسبندی ملتوی
ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان ‘‘ کی عکسبندی ملتوی ہو گئی۔میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے بعد فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ایشوریہ نے فلم کی عکسبندی کے پہلے دن ہی اسے ملتوی کر دیا۔ رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایشوریہ رائے نے جب ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کئے گئے کپڑے پہنے تو ان میں وہ بالکل دیسی لگ رہی تھیں حالانکہ فلم میں ان کا کردار ایک پاپ سٹارکا ہے۔ ایشوریہ فلم کی عکسبندی کا آغازدیولی کے بعد کریں گی ۔
اور وہ جلد ہی اپنے سسر امیتابھ بچن کی 75 ویں سالگرہ کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ جائیں گی۔