بچوں کے لئے بنائے جانے والے سوپ’’شیطان‘‘کا آغاز
لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کے بچوں کے لئے بنائے جانے والے سوپ’’شیطان‘‘کی ریکارڈنگ کا آغازگزشتہ روز ہوگیا۔’’شیطان‘‘کے پروڈیوسر عامر راؤ ،رائٹرناصر فرازاور ڈائریکٹر حیدر نیازی ہیں جبکہ اس سوپ کے نمایاں فنکاروں میں معیز، جویریہ عامر،عثمان راج، طاہر ٹھاکر ،امان سوہنا،سوہنی راجپوت ،ایمان عامر،جنید اور دیگر شامل ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے ۔ڈائریکٹر اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرکے آن ائیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پروڈیوسر عامر راؤ کا کہنا ہے کہ ’’شیطان‘‘کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے۔