آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
اکتوبر08 اتوار۔ دوستوں کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا آپ حاضر دماغی اور دانشمندی سے کام لیں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔
برج ثور
اکتوبر08 اتوار۔ مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
برج جوزا
اکتوبر08 اتوار۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔
برج سرطان
اکتوبر08 اتوار۔ اہم معاملات طے پائیں گے۔ معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔
برج اسد
اکتوبر08 اتوار۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیا کام شروع کرنا مبارک ثابت ہو گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
اکتوبر08 اتوار۔ مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔
برج میزان
اکتوبر08 اتوار۔ کسی ساتھی کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اس پر قابوپا لیں گے۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔
برج عقرب
اکتوبر08 اتوار۔ کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔
برج قوس
اکتوبر08 اتوار۔ کسی اہم گھریلو معاملے پر غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔ کسی نئے معاہدے پر عمل در ا?مد کر سکیں گے۔
برج جدی
اکتوبر08 اتوار۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کیرئیر میں ترقی کا رجحان ہوگا۔
برج دلو
اکتوبر08 اتوار۔ کسی معاملے میں اگر اپنی حاضر دماغی سے کام لیں گے تو غلطی سے بچ سکیں گے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں دوسروں سے ا±لجھنے کی کوشش نہ کریں۔
برج حوت
اکتوبر08 اتوار۔ آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہوں گی۔o