کٹھ پتلی وزراء احتساب کے عمل میں روڑ ے اٹکا رہے ہیں،اشرفبھٹی

کٹھ پتلی وزراء احتساب کے عمل میں روڑ ے اٹکا رہے ہیں،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام نظر آرہی ہے کٹھ پتلی وزراء احتساب کے عمل میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں ان کی پالیسوں کی وجہ سے عوام مسلسل مسائل کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں حکمران لوٹ مار کا حساب دینے کے بجائے نظام الٹ دینے کیلئے سازشوں کے جال بن رہے ہیں اور ان کی یہ پوری کوشش ہے کہ اداروں کو اس نہج پر لائیں کہ ملک میں نظام زندگی چلانا مشکل اور جمہوریت کی بساط لپیٹ دی جائے اور انہیں کسی نہ کسی طرح سے سیاسی شہید ہونے کا موقع مل جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنسز سے فرصت ملی نہ ملے گی لیکن وہ وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں،دوسری جانب مسلسل ملک کے معاشی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،روپے کی قیمت کا تعین سمیت درجنوں اہم فیصلے تعطل کا شکار ہیں۔