حکومت صحت او ر تعلیم کے شعبوں میں بھرپور کام کررہی ہے،راشد کرامت بٹ

حکومت صحت او ر تعلیم کے شعبوں میں بھرپور کام کررہی ہے،راشد کرامت بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر )یونین کونسل 182کے چیئرمین راشد کرامت بٹ نے واہگہ ٹاؤن میں واقع مختلف 13سرکاری سکولوں کی تقریبات میں عارف جٹ اور میاں عامر شہزاد و دیگر کے ساتھ شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سرکاری سکولوں کے پرنسپل اور وائس پرنسپل بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین راشدکرامت بٹ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راشد کرامت بٹ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور وزیراعلی پنجاب کی یہ کوشش ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ سکول ضرور جائے سکولوں میں آنیو الے بچوں کو جہاں حکومت کی طرف سے ایک اچھی اور معیاری تعلیم مہیا کی جاررہی ہے تو وہی پر انہیں کتابیں بھی مفت فراہم کی جاررہی ہیں اور اس کے علاوہ ان بچوں کو حکومت کی جانب سے وظائف بھی دئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈرہیں اور عوام انہیں چاہتی ہے2018ء الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بناء پر کلین سویپ کرے گی، محمد نواز شریف مرکزی صدر کے طور پر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے