البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی یونین کونسل140میں گھر گھر آگاہی مہم

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی یونین کونسل140میں گھر گھر آگاہی مہم

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام ہفتہ کے روز شالیمار سکیم ، یوسی 140میں ایک روزہ گھر گھر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس سرگرمی کا مقصد عام عوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ استوار کر کے ان تک صفائی اور اس کی اہمیت کا پیغام پہنچانا اور ان میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ البیراک نمائندگان نے گھر گھر دستک دے کر شہریوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے، کوڑے کو مناسب جگہ تلف کرنے اور کوڑا کھلے عام نالیوں میں پھینکنے کی بجائے کوڑا دانوں میں ڈالنے کی تلقین کی اور شہریوں کو البیراک عملے کی جانب سے کئے جانے والے صفائی کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔البیراک ٹیم نے سینئر منیجر آپریشنز محموت اوزتنچ اور لیبر کونسلراکرام جٹ کی قیادت میں مقامی رہائشیوں میں صفائی و آگاہی ہدایت نامے تقسیم کئے۔واضح رہے کہ البیراک کی گھر گھر صفائی و آگاہی سرگرمیاں لاہور شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں جس کیلئے البیرا ک انتظامیہ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کیلئے منی ڈمپرز، وہیلی بنز، ہتھ گاڑیاں اور کمپیکٹرز فیلڈ میں موجود ہیں۔کنٹریکٹ کے مطابق البیراک کی جانب سے زون1 میں 8 منی ڈمپرزمہیا کئے جانے تھے لیکن صفائی کی ضروریات کے پیشِ نظر اور مقامی عوامی نمائندگان کی درخواست پر البیراک نے مختلف یونین کونسلوں میں 73 منی ڈمپرز فراہم کئے۔ البیراک کے زیرِ انتظام علاقوں میں یوسی کی سطح پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کیلئے منی ڈمپرز تین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں جبکہ منی ڈمپرز کے علاوہ 1191 وہیلی بنز اور3768 ہتھ گاڑیاں بھی کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں استعمال کی جارہی ہیں۔ شہریوں کو بھی اس حوالے سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈال کر اپنے گھروں سے باہر رکھ دیں تا کہ منی ڈمپر مخصوص اوقات میں ویسٹ بیگز کو اٹھا سکے۔

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...