حلف نامہ میں ترمیم،وفاقی وزیر قانون کو برطرف کیا جائے،دینی جماعتوں کامطالبہ

حلف نامہ میں ترمیم،وفاقی وزیر قانون کو برطرف کیا جائے،دینی جماعتوں کامطالبہ

لاہو(پ ر)20 بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن ثانی جے یو آئی (س)کے مولاناحسین احمدجے یو پی کے پیر جمشید احمد نورانی تحریک تحفظ حرمین شریفین کے علامہ زبیر احمد ظہیرجمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی تحریک ختم نبوت کے مولاناپیر سلمان منیر اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا شبیر احمد عثمانی مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احراردفاعِ پاکستان کونسل کے مولاناعبد الرؤف فاروقی تحریک حرمت رسولؐ کے علی عمران شاہین ملی یکجہتی کونسل کے شیخ محمد نعیم بادشاہ مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت کا حلف نامہ حزف کرنا غلطی نہیں بلکہ جان بوجھ کر یہ سازش کی گئی جس سے کروڑوں فرزندانِ اسلام کے جذبات بری طرح مجروح ہیں لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت کا حلف نامہ حزف کرنیکی ترمیم پیش کرنیوالے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کو فی الفور برطرف کیا جائے اور اس سازش کے دیگر ملزمان کوانکے عہدوں سے ہٹاکر قانون کے کٹہرے میں لیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے دینی راہنماؤں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ختم نبوت کا حلف نامہ حذف کرنے والوں کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کے اپنے بیان پر عملدرآمد کرائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...