حلف نامہ میں ترمیم کا بل پیش کرنے والے کو سامنے لایا جائے،ذوالفقار پپن
لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن اور لاہور کے صدر شیخ عمر نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم کا بل پیش کرنے والے کا نام سامنے لایا جائے ورنہ حکمران قہر خداوندی سے بچنے کیلئے اقتدار سے مستعفی ہوکر توبہ کریں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے اضافہ کو 3دن کے اندر واپس لیا جائے ورنہ یوتھ ونگ پور پنجاب کے ہر ضلع میں سراپا احتجاج بن جائے گی ۔اس امر کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کی تنظیم کو فعال اور مستحکم بنانے کیلئے ایک تقریب کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنید سعید،جنید افضل، عبدالباسط، احمر حسین ،سجاول بیگ، ولید خان، احسن علی، عطاء اللہ ، عثمان بھٹی ،سعید احمد ، اویس خان ، رانا رضوان ،عمیر رضا ، محمد عثمان، حمید احمد اور نوبیل سمیت یوتھ ونگ کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ وتھ ونگ کو ازسر نو فعال اور منظم کیا جارہا ہے یہ سلسلہ پنجاب بھر کی9ڈویژن میں شروع کیا جارہا ہے۔