مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر وفاق المدارس العربیہ کو مضبوط کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر وفاق المدارس العربیہ کو مضبوط کرینگے،مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری عبدالعزیزنے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر استاذ المحدثین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرکو وفاق المدارس العربیہ کا صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے دورصدارت میں وفاق المدارس مزید مضبوط ہوگا اور ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔یہ ادارہ دین کی تبلیغ اوراشاعت کے حوالے سے اپنا بھرپورکردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں وفاق المدارس کے فضلاء اور علماء مختلف شعبہ جات میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے دین اسلام کے جھنڈے کو بلند کیا ہوا ہے اور پوری دنیا میں انکے فضلاء کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔علماء نے کہا کہ وفاق االمدارس کا ادارہ نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے اسکے نظام کی مضبوطی اور ترقی کے لیے اتحاد و اتفاق سے سب کو کشش کرنی چاہیے۔علماء اس بات کی توقع کی ہے کہ حضرت ڈاکٹرصاحب کی صدارت سے وفاق المدار س ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔