میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونا بیڈ گورننس کی انتہا ہے،کامران سیف

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونا بیڈ گورننس کی انتہا ہے،کامران سیف

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونا بیڈ گورننس کی انتہا ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ کرپشن مافیا مضبوط اور حکومت کمزور ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل جیسے اہم شعبہ میں بھی اگر داخلہ کا پرچہ لیک ہوا تو اس سے قبل ٹیسٹ پاس کرکے جو ڈاکٹر بن رہے ہیں ان کی کیا صورتحال ہوگی اور وہ مریضوں کا کس طرح علاج کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کالعدم قرار دینا اور دوبارہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ لینے کا حکم خوش آئند ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...