فلسطینیوں میں اتحاد مسجد اقصی کے دفاع کا ضامن ہوگا ، الشیخ ابو اسنینہ

فلسطینیوں میں اتحاد مسجد اقصی کے دفاع کا ضامن ہوگا ، الشیخ ابو اسنینہ

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)مسجد اقصی کے امام وخطیب الشیخ ابو اسنینہ نے فلسطینی قوتوں نے پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد اقصی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ قبلہ اول کا دفاع فلسطینی قوم کے اتحاد کی صورت میں ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گذررہی ہے۔ ارض مقدس کو صہیونیوں کی جانب سے خطرات درپیش ہیں اور ان خطرات کا دفاع صرف قومی مفاہمت کے ذریعے ممکن ہے۔امام قبلہ اول نے مسجد اقصی پر یہودیوں کی یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر مسمار، نوجوانوں کو گرفتار، قبلہ اول پر دھاوے جاری ہیں۔الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت قبلہ اول کے دفاع کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے پر زور دیا۔گذشتہ روز اسرائیل کی تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادا کی۔

مزید : عالمی منظر


loading...