مصرنے غزہ کی سرحد پر بفرزون کا دائرہ 1500میٹر تک بڑھا دیا

مصرنے غزہ کی سرحد پر بفرزون کا دائرہ 1500میٹر تک بڑھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (اے این این)مصر نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اپنے علاقے میں زیرتعمیر بفر زون کا دائرہ 500 میٹر سے بڑھا کر 1500 میٹر کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے پہلے دو مراحل میں بفر زون کا دائرہ ایک کلومیٹر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔شمالی جزیرہ نما سینا کے گورنر میجر جنرل عبدالفتاح حرحور نے بتایا کہ شمال مشرقی غزہ کی پٹی کے علاقے میں بفر زون کا دائرہ پانچ سو میٹر سے بڑھا کر ڈیڑھ ہزار میٹر تک کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کی سرحد پر مزید 40 گھروں کو مسمار کرنے کے بعد 61 فدان کے علاقے میں کھدائی کے بعد اسے ہموار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک فدان چار ہزار مربع میٹر کے رقبے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ مصر نے اکتوبر 2014 کو غزہ کی پوری سرحد پر بفر زون کے قیام پر کام شروع کیا تھا۔ بفر زون کے قیام کا مقصد غزہ کی پٹی میں سرحد کے آر پار اسمگلنگ اور جنگجوکی آمد روفت روکنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -