ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنو بی چھا ؤ نی کے علاقے میں ظہیر کی فیملی کو یر غما ل4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔با ٹا پو ر کے علا قے میں شہبا ز کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ95ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔سمن آباد میں شہری کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شہری زاہد حسین گھر سے باہر جا رہا تھا کہ اس کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ شہری سے موبائل فون چھین اور 20ہز ار کی نقد ی لیکر فرار ہو گئے تھانہ سمن آباد پولیس نے نا معلو م ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مغل پو رہ کے علا قہ میں معظم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ65 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ شا دبا غ کے علا قہ سے قا سم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہر بنس پو رہ کے علا قہ میںیا سر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شا ہد رہ ٹاؤ ن میں شیخ عمر ان ،با دامی با غ میں ہا رون کی گاڑیاں اورشا لیما ر میں سر ور،شا د ما ن میں نو از ،مسلم ٹا ؤ ن میں اعجا ز ،مو چی گیٹ میں محمو داورچو ہنگ میں فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -