ریسکیو1122نے10سال سے بچھڑے بیٹے کو والدین سے ملادیا
لاہور(خبرنگار) ریسکیو 1122 لاہور نے 10 سال سے بچھڑے علی حیدرکلیم کواپنے والدین سے ملا دیا۔ بتا یا گیا ہے کہ علی حیدرغازی روڈکارہائشی ہے اور اپنے والدین سے ناراض ہوکر گھر سے نکل گیاتھا۔
گزشتہ روز علی حیدر عارفہ کریم ٹاور کے پاس گھوم رہا تھاکہ اس دوران ریسکیو 1122نے بچے کو تحویل میں لے لیا اوربچے کے والدین کوتلاش کرنا شروع کر دیا۔ ورثاء کے ملنے پر ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرایمرجنسی آفیسرلاہورڈاکٹررضوان چوہدری نے علی حیدرکوورثاء کے حوالے کیا۔