شام میں روس کی فضائی بمباری، 7کمانڈر سمیت 49جنگجو ہلاک

شام میں روس کی فضائی بمباری، 7کمانڈر سمیت 49جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق( آن لائن )شام کے صوبے ادلب میں روس کے فضائی حملوں میں7کمانڈروں سمیت 49 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کارروائیوں میں 7 جنگجو کمانڈرز سمیت 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کواشنکوف کے مطابق مطابق شام میں روسی افواج کی تازہ ترین کارروائیوں میں7 جنگجو کمانڈرز سمیت کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی زخمی ہونے کے بعد بیہوش ہوگئے۔روسی طیاروں نے ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے پر بمباری کی جس میں ہتھیاروں کو تباہ کردیا گیا۔حملے میں انصرہ فرنٹ کے سربراہ الجولانی سمیت 12 دہشتگرد کمانڈر اور 2 درجن سے زائد دہشتگرد ہلاک جو ایک اجلاس میں شریک تھے۔

مزید :

عالمی منظر -