رائیونڈ : 8بیٹیوں کاباپ ریلوے پولیس ہیڈ کانسٹیبل تیز دھار خنجر سے قتل ملزم فرار

رائیونڈ : 8بیٹیوں کاباپ ریلوے پولیس ہیڈ کانسٹیبل تیز دھار خنجر سے قتل ملزم ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے آٹھ بیٹیوں کے باپ کو تیز دھارخنجر سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول ریلوے پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ پنڈ کا رہائشی محمد سلیم گھر کے صحن میں سورہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے محمد سلیم کا گلا کاٹ کر فرار ہو گئے 45 سالہ محمد سلیم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا مقتول نے سوگواران میں دو بیویاں اور آٹھ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ محمد سلیم کے اہل خانہ کے مطابق اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ہمسایوں کا کہنا تھا کہ محمد سلیم انتہائی اچھے اخلاق کا مالک تھا۔ واردات کے دوران انہوں نے کسی قاتل کو دیکھا نہ ہی مقتول کی کوئی چیخ و پکار سنی۔پولیس کے مطابق معاملے کی چھان بین کی جائے گی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف جسٹس ہائی کورٹ اورپولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قتل کی واردات کا فوری نوٹس لیں اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کریں۔

مزید : علاقائی


loading...