چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاجسمانی ریمانڈ

چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاجسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ستوکتلہ پولیس نے ملزم علی ارسلان کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ،ملزم کے قبضے سے نقدی اور موبائل برامد کئے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -