ماڈل صوفیہ مرزا کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل سرٹیفیکٹ داخل کروانے کا حکم

ماڈل صوفیہ مرزا کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل سرٹیفیکٹ داخل کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فراڈ کے مقدمے میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا کے وکیل نے صوفیہ مرزا کے بیمارہونے پرحاضری معافی کی درخواست دے دی جس پر فاضل جج نے ماڈل صوفیہ مرزا کو عدالت میں میڈیکل سرٹیفیکٹ داخل کروانے کا حکم دے دیاہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے 29ستمبر کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف تھانہ سمن آباد میں شہری شیخ ناصر جاوید کے ساتھ فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -