سونیری بینک کے ڈیفالٹر کی جائیداد نیلامی کا حکم

سونیری بینک کے ڈیفالٹر کی جائیداد نیلامی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے سونیری بینک کے ڈیفالٹر میسرز اکرم بھٹی کریانہ سٹور کی مانگا منڈی میں واقع جائیداد 13نومبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔
فاضل جج تمر حیات گوندل نے سونیری بینک کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر نے جائیداد نیلامی کا شیڈول اور تخمینہ رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل اور اعتراضات سننے کے بعد سونیری بینک کے ڈیفالٹر میسرز اکرم بھٹی کریانہ سٹور کی مانگا منڈی میں واقع جائیداد 13نومبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -