ملزموں کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی لٹن روڈ کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی لٹن روڈ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے۔
فاضل جج نے اس ضمن میں سی سی پی او لاہور کو بھی مراسلہ بھجوا دیاہے،پراسیکیوشن وکیل کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے ڈی ایس پی لٹن روڈ کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔