منشیات فروشی میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

منشیات فروشی میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی عمران کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔
، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے780گرام چرس برآمد کی تھی، ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -