سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہوسٹل میس اور ٹولنٹن مارکیٹ میں عقیل پولٹری اینڈ چکن سینٹرسیل
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے سروسز ہسپتال لاہور میں واقع ڈاکٹرز ہوسٹل میس اور ٹولنٹن مارکیٹ میں عقیل پولٹری اینڈ چکن سیل سینٹرکو صفائی کے ناقص انتظامات اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پر سیل کر دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر کا کہنا تھاکہ فوڈپوائنٹس کوگندے برتن دھونے والا ایریا، نو فوڈ لائیسنس،کیڑے مکوڑوں اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا۔ سلامت پورہ داروغہ والا میں پوپے چرغا ہاؤس کو 4ہزار،سروسز ہسپتال میں واقع کیفے ٹیریا فار بوائز کو 25ہزار،ٹولنٹن مارکیٹ میں واقع الیاس چکن سیل سنٹر کو15ہزار اور رام پورہ میں واقع بسم اللہ پان شاپ کو ایک ہزارکے جرمانے کیے گئے۔مزید کارروائیوں میں مین مارکیٹ کینال پارک گلبرگ میں محمد منشاء چکن شاپ ،ملتان روڈپر اے ایم انٹرنیشنل،رنگ روڈ پر خرم فوڈر،شریف بھینیا روڈ پر رحمانی پان شاپ ، کریم نگر میں عامر پان شاپ، فرینڈز پان شاپ،کسان ڈیری پوائنٹ،خادم پان شاپ،موسا پکوان سینٹر،گجر ملک شاپ،پرویز ڈھابا،میا ں منیب کولڈ کارنراور راج پاں روڈ دین دارو والی پولی میں سہیل برگر پوائنٹ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں بلال اینڈ سنزپولٹری فارم،عابدپولٹری فارم اور فلیمنگ روڈ پر واقع حاجی بو لا ملک شاپ ،بھولا آٹا چکی،منور اینڈ آلم پولٹری فارم، خان نان شاپ،ماشاء اللہ کٹراہی اور مرغزار کالونی میں نیو منرل فریش واٹراوررام پورہ میں مدینہ ملک شاپ کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔
ناقص انتظامات