قوم تعلیم یافتہ ہوتبھی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے، رفیق رجوانہ

قوم تعلیم یافتہ ہوتبھی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے، رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصو صی ) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ تعلیم ہی وہ مضبوط بنیاد ہے جس پر ایک توانا، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے اور موجودہ حکومت ملک میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ، خصوصاً پیشہ وارانہ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کے لئے انقلابی اقدامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ملکی ترقی کے عمل میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد لطیف میڈیکل کالج، لاہور کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ دنیا کی تمام ترقی یافتہ اقوا م نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرہ اس وقت تشکیل پاتا ہے جب وہ قوم تعلیم یافتہ ہو ۔
رفیق رجوانہ

مزید :

علاقائی -