ایان علی کی ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور

ایان علی کی ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن) ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت،ملزمہ کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جس کے بعد سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹمز کی خصوصی عدالت میں ہوئی،جس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل محمد شیراز کیانی نے کی ،ملزمہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکی۔ایان علی کے وکیل کی جانب سے عدالت سے حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت15 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ایان علی

مزید :

علاقائی -