دبئی ٹیسٹ ،دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لئے

دبئی ٹیسٹ ،دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 482 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دبئی میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 482 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے دوسری دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنالیے ہیں، شان مسعود 15 اور سمیع اسلم 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے دن کا آغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز سے شروع کیا تو کپتان چندیمل 282 کے مجموعی اسکور پر 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم اوپنردموتھ گونارتنے صرف 4 رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے، وہ 196 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا 58 ، نروشان ڈکویلا 52، کوشل سلوا 27 رنز بناسکے اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سمارا وکراما نے 35 رنز پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2 جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ

مزید :

علاقائی -