ماتحت ججوں کے پرموشن رولز میں ترامیم کی سفارشات تیار
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی رولز اینڈ آرڈر کمیٹی نے ضلعی عدالتوں کے ججوں کے سروس اور پرموشن رولز میں ترامیم کی سفارشات تیار کرلی ہیں جنہیں حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کے لئے فل کورٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سینئرترین جسٹس یاور علی کی سربراہی میں رولز اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جسٹس یاور علی نے کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ وہ سفارشات پرتحریری طور پرتجاویز اور اعتراضات پیش کریں جس کے بعد یہ معاملہ عوام الناس کے سامنے رکھا جائے گا اور ان سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی جائیں گی ۔
رولز