آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست برطرف سب انسپکٹر محمد اسلم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغیر مؤقف سنے نوکری سے برطرف کردیا گیا کیریئر میں کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں ہے اور احسن طریقے سے فرائض سرانجام دے رہا ہوں، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ عدالتی حکم کے باجود آئی جی پنجاب نے موقف سن کر فیصلہ نہیں کیا۔