مستونگ ٹریفک کا المناک حادثہ مسافر کوچ اور وین میں تصادم ،15افراد جاں بحق ، 19زخمی

مستونگ ٹریفک کا المناک حادثہ مسافر کوچ اور وین میں تصادم ،15افراد جاں بحق ، ...

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم پر 15مسافر جاں بحق اور19زخمی ہو گئے،ٹریفک کے المناک حادثے پر صدر مملکت،وزیراعظم ،چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کا رہنماؤں کا اظہار افسوس، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ پکنک منانے کیلئے کوئٹہ سے سبی جارہی تھی کہ ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں بولان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بے قابو وین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 19مسافر زخمی ہو گئے،حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو سول سپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کی جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر نوجوان تھے جبکہ بچے اور خواتین بھی کوچ میں سوار تھیں، حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مستونگ/حادثہ

مزید : صفحہ اول


loading...