افغان صدر کے جلد دورہ پاکستان کا امکان
کابل ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران دی گئی دعوت کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورے پر غور شروع کردیا۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک ملاقات کے دوران اشرف غنی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف کی دعوت قبول کرلی ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دورہ کب تک ممکن ہے کیونکہ افغان حکومت نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اشرف غنی