کراچی ؛ پولیس کا گھر پر چھاپہ القاعدہ کے 4دہشتگرد مارے گئے ، بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد

کراچی ؛ پولیس کا گھر پر چھاپہ القاعدہ کے 4دہشتگرد مارے گئے ، بھاری اسلحہ گولہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مقابلے کے دوران کالعدم القاعدہ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق نادرن بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجوگی کی خفیہ اطلاع پر مشکوک گھر کا محاصرہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔راؤ انوار نے بتایا کہ پولیس پارٹی کے پہنچنے سے قبل ہی ملزمان نے پوزیشنیں سنبھال رکھی تھیں، ملزمان کی فائرنگ کے بعد آدھے گھنٹے تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہے جس کی شناخت ابراہیم مافیا کے نام سے ہوئی۔راؤ انوار نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ہنڈ گر نیڈ برآمدمد ہوئے ہیں جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -