مریم اور صفدر کی آج واپسی،کل پیشی کا ا مکان

مریم اور صفدر کی آج واپسی،کل پیشی کا ا مکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کل ( پیر کو) احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر آج لندن سے پاکستان آئیں گے، کل احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں موجود ہیں اور احتساب عدالت میں کل ہونے والی پیشی پر وہ حاضر نہیں ہوں گے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر آج اتوار کو لندن سے پاکستان آرہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مریم اور صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، مسلم لیگ (ن) اور خاندانی ذرائع نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
نوازشریف ،احتسا ب عدالت

مزید :

صفحہ اول -