برائیوں کو شکست دینے کا واحد ہتھیار تعلیم ،بلاول

برائیوں کو شکست دینے کا واحد ہتھیار تعلیم ،بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وہ سندھ سمیت پورے ملک میں ہر بچہ، خواہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی، کوسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،گزشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں تعلیم کی ترقی اور خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے، جس سے جہا لت اور ناخوندگی کے باعث پیدا ہونیوالی برائیوں کو شکست اور ایک بہتر معاشرے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر، مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ناہید ایس درانی اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ان کی ٹیم نے پارٹی چیئرمین کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے سیکٹر میں اٹھائے گئے اقدامات اور سکولوں میں بچوں کے داخلہ میں خاطرخواہ اضافے کے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کے منشور میں تعلیم ہمیشہ سے ہی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت سندھ اس ضمن میں مقرر کردہ ٹارگیٹس کے حصول کیلئے فعال کردار ادا کرے ، حکومت کا ہزاروں بند سکول دوبارہ فعال بنانا احسن اقدام ہے مگر وہ چاہتے ہیں اس بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...