امریکہ کیلئے پروازیں بند،ترجمان پی آئی اے کی تردید
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بی بی سی کو بتایا ہے قومی ائیر لائن نیویارک کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں حسبِ معمول جاری رکھے گی اور اس بارے میں فیصلہ جلد کر کے عوام کو مطلع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے مقامی میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پی آئی اے نے 31 اکتوبر سے اپنی پاکستان سے نیویارک کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے