شہباز شریف آج اورنج لائن ٹرین کی نقاب کشائی کرینگے

شہباز شریف آج اورنج لائن ٹرین کی نقاب کشائی کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جاوید اقبال) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ کی نقاب کشائی کریں گے۔پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے شیڈو ل کوحتمی شکل دے دی ،ایک ٹرین5بوگیوں پر مشتمل ہوگیاور مجموعی طور پر 5 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ہر ٹرین ایک دن میں 5 چکرلگائے گی البتہ ٹرین کے ایک چکر میں ایک ہزار مسافر سفرکرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی تجویزسامنے بھی آگئی۔ اورنج لائن ٹرین کا 27 میں سے ساڑھے 5 کلومیٹرٹریک بچھانے کا کام مکمل کرلیاگیا جبکہ حکومت پنجاب 25دسمبر کوہرحال پرٹرین چلانے کاارادہ رکھتی ہے ۔ذرائع کے مطابق 4 ٹرینوں کی بوگیاں نومبر کے آخری ہفتے پاکستان پہنچیں گی۔
اورنج لائن ٹرین /افتتاح

مزید :

صفحہ اول -