لندن ، نامعلوم شخص نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھا دی،11 زخمی
لندن( ما نیٹر نگ ڈیسک) نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخص نے کار لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں11 افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب سیاہ فام شخص نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔