مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پارٹی منشور کا حصہ ہے :نواز شریف

مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن دیرپا اور کشمیریوں کی خواہشات ،اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے،سفارتی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آزاد کشمیر حکومت درست سمت میں اپنا کام کر رہی ہے کارکردگی سے مطمئن ہوں وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے وسائل میں اضافے سمیت تمام تعلقات کار میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گی،ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے دیگر معاملات میں اپنا ذاتی کردار ادا کروں گا ،حالیہ واقعات میں آزاد کشمیر کے عوام خصوصا برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کی جانب سے ملنے والی حمایت اثاثہ ہے ۔کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت قومی فریضہ ہے مسلم لیگ ن کا ہر کارکن تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کو فرض سمجھتا ہے ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا جس استقامت اور دلیری کے ساتھ ریاستی عوام مقابلہ کر رہے ہیں قابل ستائش ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے آزاد حکومت کے اقدامات برو قت ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیرتمام ریاستی قیادت اور حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھائیں ۔برطانیہ میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کے دوران میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو قوم نے مسترد کردیا ہے ۔کشمیری عوام میرے دل میں بسے ہیں ۔

نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -