کرونارتنے 4 رنز کے فرق سے پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام

کرونارتنے 4 رنز کے فرق سے پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیٹ نیوز) سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دیمتھ کرونارتنے صرف 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے، انہیں 196 کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، انہوں نے بطور اوپنر 3 ہزار رنز مکمل کر کے تیسرے سری لنکن کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پا لیا، اس سے قبل سنتھ جے سوریا اور مارون اتاپتو بھی بطور اوپنر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جے سوریا نے بطور اوپنر 5932 اور اتاپتو نے 5317 رنز بنا رکھے ہیں۔