سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 9 کرکٹرزدبئی پہنچ گئے

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 9 کرکٹرزدبئی پہنچ گئے

دبئی (نیٹ نیوز)سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے 10قومی کرکٹرز لاہور سے دبئی پہنچے ہیں،ان میں فخر زمان، احمد شہزاد،امام الحق، محمد حفیظ،عماد وسیم، فہیم اشرف،شاداب خان، رومان رئیس اور جنید خان شامل ہیں، ایک روزہ میچز کیلیے منتخب سرفراز احمد(کپتان)، بابر اعظم، حارث سہیل،محمد عامر اور حسن علی ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جب کہ شعیب ملک پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔دبئی میں طویل فارمیٹ کا ڈے اینڈ نائٹ میچ مکمل ہونے کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، شان مسعود، سمیع اسلم،عثمان صلاح الدین،محمد عباس، میر حمزہ،وہاب ریاض،بلال آصف اور محمد اصغر پاکستان واپس آجائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...